جرمنی : ننھے آرٹسٹ کے فن پاروں کی نمائش

January 13, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

جرمنی : ننھے آرٹسٹ کے فن پاروں کی نمائش

یوں تو پیبلو پکاسو جنہیں 20 ویں صدی کا عظیم ترین مصور، مجسمہ ساز، پرنٹ میکر سمیت اعلیٰ درجے کاآرٹسٹ مانا جاتا ہے جن کے فن پارے نہ صرف دنیا بھر میں مقبول ہیں بلکہ لوگ آج بھی ان کے فن پاروں کو بے حد پسند کرتے ہیں، مگر جرمنی کے ننھے پکاسو نے بھی اپنے فن سے سب کو حیران کردیا۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے 7سالہ Mikail Akarنامی جسے سب ’پری اسکول پکاسو‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔

اس لٹل آرٹسٹ کے فن پاروں کی گزشتہ ماہ برلن کی آرٹ گیلری میں نمائش ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسکے فن کی داد دینے پر مجبور ہوئے جبکہ اسکی کی حالیہ پینٹنگ 12 ہزار ڈالر میں فروخت بھی ہو چکی ہے۔

میکائل کے والدین کا کہنا تھا کہ یہ 3 سال کا تھاجب اس نے کینوس پر رنگ بھرنا شروع کیا اور پھر سیکھتے سیکھتے پہلی، دوسری اور پھر تیسری پینٹنگز بنا ڈالیں۔