ایران کی کئی خاتون اینکرز نے استعفیٰ دے دیا

January 15, 2020

یوکرین کا مسافر طیارہ ایرانی میزائل کا نشانہ بننے کے خلاف سرکاری ٹی وی کی اینکرز نے استعفیٰ دے دیا۔

گزشتہ روز ایران کی سرکاری ٹی وی اینکر نے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹسے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور لکھا کہ مجھے 13سال سے ٹی وی پر جھوٹ بولنے پر معاف کردیا جائے، میرے لئے یقین کرنا مشکل ہے کہ میرے اپنے لوگ مارے جارہے ہیں۔

استعفیٰ دینے والی سرکاری ٹی وی کی اینکر نے یہ بھی لکھا کہ وہ اب آئندہ کبھی ٹی وی پر نہیں آئیں گی۔

اس کے علاوہ خاتون اینکرز صباراد اور زہرہ بھی اپنے استعفوںکا اعلان کر چکی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون اینکرز کے علاوہ سرکاری ٹی وی چینل کے صحافیوں اور ملازمین نے بھی عوام سے معافی مانگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے سے متعلق انہوں نے ٹی وی پر وہی کچھ رپورٹ کیا جو حکام نے انہیں بتایا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے:یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہوگیا

واضح رہے کہ رواں ماہ ایران میں یوکرین کا طیارہ گرنے سے 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے، طیارے میں 167 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے۔

مسافر طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا، جس میں کینیڈا، ایران، سوئیڈن اور یوکرین کے شہری سوار تھے۔