• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین طیارہ حادثے میں تمام 176 افراد ہلاک

یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہوگیا




یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہوگیا, یوکرین کے صدر نے طیارے میں سوار تمام 176 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کے بوئنگ 737 میں 167 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے۔

طیارہ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ حادثہ فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تفصیلات کے مطابق مسافر طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرین کا مسافر طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔

تازہ ترین