مالک کی گاڑی چوری میں ملوث ملازم ساتھی سمیت گرفتار

January 15, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مالک کی گاڑی چوری کرنے والے ملازم آدم رفعت کو ساتھی ملزم زوہیب سمیت گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم آدم نے گاڑی کی جعلی چابی بناکر گاڑی چوری کروائی، ملزمان نے گاڑی چوری کے بعد مالک سے تاوان کا مطالبہ کیا، چوری کی گئی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔