وین میں آگ لگنے کا واقعہ ڈرائیور کے بوتل میں پٹرول حاصل کرنے کی وجہ سے پیش آیا، پولیس

January 15, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی میں وین میں آگ لگنے کے واقعہ کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ وین کے ڈرائیور الیاس نے خدا کی بستی سرجانی ٹاون میں پٹرول پمپ سے بوتل میں پٹرول حاصل کیا تھا،پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں پٹرول کی بوتل موجود ہونے کے سبب پوری گاڑی آگ کی لپیٹ میں آئی، پولیس نے پٹرول پمپ کے ایک ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مقدمہ الزام نمبر 31/2020زیر دفعہ 285کے تحت تھانہ سرجانی ٹاؤن میں سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔