متحدہ اورGDA کے بعد ق لیگ بھی ناراض، طارق چیمہ کابینہ سے غائب

January 15, 2020

اسلام آباد(ایجنسیاں )ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے بعد ق لیگ بھی ناراض؟ کابینہ اجلاس سے طارق بشیرچیمہ غائب‘وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ(ق)سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہاسنگ طارق بشیر چیمہ کی غیر موجودگی کا نوٹس لے لیا۔دوسری جانب حکومتی کمیٹی اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے سلسلے میں آج مسلم لیگ (ق)سے مذاکرات کریگی