محمد بن سلمان سعودی بادشاہ کے نائب مقرر

January 15, 2020

ریاض (اے پی پی) حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان میں کہا ہے کہ ان کے بیرون ملک دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امور مملکت چلائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نائب الملک ہوں گے۔