خیبر پختونخوا پولیس کو سوشل میڈیا گروپس چھوڑنے کا حکم جاری

January 16, 2020

پشاور( نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوا پولیس نے افسران کی سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے میڈیا ٗوٹس ایپ اور دیگر گروپس چھوڑنا شروع کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ پولیس نے نئی پالیسی بنائی ہے جس کے تحت صوبہ بھر کے پولیس افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وٹس ایپ اور دیگر گروپس میں نہ رہیں اور انہیں چھوڑ دے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے صوبہ بھر کےتمام پولیس افسروں نے سوشل میڈیا گروپس کو لفٹ کرنا شروع کردیا ہے۔