عسکری فور میں مبینہ پلاٹ پر عسکری ٹاور بنانے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع

January 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نےعسکری فور میں مبینہ رفاحی پلاٹ پر عسکری ٹاور بنانے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی میں توسیع کردی ہے۔کمرشل تعمیرات کے خلاف مکینوں کی درخواست پر عدالت عالیہ نے فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کو اصل ماسٹر پلان پیش کرنے اورمتعلقہ حکام سے 12 فروری تک تمام اصل دستاویزات طلب کرلی ہیں۔سماعت کے موقع پر فیصل کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنا جواب جمع کرادیاجس میں کہاگیاہےکہ ماسٹر پلان میں اراضی مستقبل میں تعمیرات کے لیے مختص کی گئی تھی مذکورہ اراضی کا پارک یا مسجد کی جگہ سے کوئی تعلق نہیںاس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل نے کہاکہ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ نے معاملہ عدالت میں آنے پر ماسٹر پلان میں تبدیلی کی فیصل کنٹونمنٹ کے نمائندے نےکہاکہ یہ کوئی پہلی مثال نہیں درجنوں اراضی کا ریکارڈ دے سکتے ہیں ساتھ ہی دیگر کمرشل تعمیرات ہیں ان پر انہیں اعتراض نہیں۔