کوئٹہ: حوالہ کاکاروبارکرنے والے 4افرادگرفتار‘چیک بکس /رسیدیں برآمد

January 17, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مسجد روڈ اور چوہڑمل روڈ کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر کے مختلف بینکوں کی 20چیک بکس ٗ رسیدیں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون الطاف حسین کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مسجد روڈ اور چوہڑمل روڈ پر حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کیا جا رہا ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر بینکنگ سرکل شفیق الرحمن شاہوانی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گزشتہ روز مسجد روڈ کے علاقے سندھی اسٹریٹ میں نجی سنٹر کی ایک دکان سے حوالہ کا کاروبار کرنے والے تین افراد عبدالوہاب ٗ محمد اکرم اور زوہیب اصغر کو گرفتار کر کے 20اکائونٹس کی مختلف بینکوں کی چیک بکس ٗ رسیدیں جبکہ چوہڑمل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے عبدالمناف کو گرفتار کر لیا۔