ہیلتھ کیئر کمیشن نے مریضوں کے حقوق اور ذمہ داریوں کامسودہ منظور کرلیا

January 17, 2020

پشاو ر(خصوصی نامہ نگار) ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا نے مریضوں کے حقوق کے بین الاقوامی منشور کی روشنی میں مریضوں کے حقوق اور ذمہ داریوں کاتعین کرتے ہوئے مسودہ منظور کرلیا جس کے مطابق مریضوںکے حقوق میں ہر مریض کی صحت مندانہ اور محفوظ ماحول تک رسائی، فیصلہ سازی میں شرکت، صحت کی تمام سہولیات تک رسائی، ہر مرکز صحت میں بروقت ایمرجنسی خدمات کا حصول ، علاج سے آگاہی، نوزائیدہ بچوں ، بچوں، حاملہ خواتین، بزرگ افراد، افرادباہم معذوری کا خصوصی علاج، عملے کا احترام سے پیش آنا، برداشت، صبر، صحت کی خدمات سے متعلق معلومات، مراکز صحت اور ہسپتالوں میں علیحدہ جگہ، مراکز صحت کا انتخاب، ہیلتھ انشورنس پالیسی بارے معلومات، علاج دینے والے کا نام، کسی نقصان کی صورت میں معاوضہ مانگنا، راز داری ، علاج پر رضا مندی، مرکز صحت پالیسی وطریقہ کار ، میڈیکل ریکارڈ، علاج کے اخراجات سے آگاہی، احترام کے ساتھ علاج، مرض سے نقصان نہ ہونے کی صورت میں علاج سے انکار، دوسری طبی رائے لینا، شکایت کا اندراج، بلا امتیاز انشورنس کوریج، اعضاء عطیہ کرنا اور ذمہ داریوں میں اپنی صحت کا خیال رکھنا، بچہ ہونے کی صورت میں والدین یا سرپرست کی جانب سے خیال رکھنا، ماحول کا تحفظ، صحت وزندگی سے مثبت رویہ، دیگر مریضوں کے حقوق کا خیال رکھنا، صحت کے نظام کا استعمال، مقامی صحت سہولیات بارے آگاہی، طبی علاج پر مامور عملے کو صحیح معلومات کی فراہمی ، تجویز کردہ علاج پر عمل، علاج اخراجات کی معلومات اور ادائیگی، صحت ریکارڈ کا خیال رکھنا اور اپنے تحفظات سے متعلقہ حکام کے علم میں باقاعدہ طریقہ کار کے تحت لانا شامل ہیں۔