کراچی،چمڑا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی،ایک جاں بحق

January 17, 2020

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چمڑا چورنگی کے قریب واقع فوم کی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے 3 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر بھجوا دی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

فیکڑی مالک کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری بند تھی اور ملازمین نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے۔

دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے لانڈھی اور نیپا کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی مدد کے لیے واٹر ٹینکر روانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ مزید ٹینکرز بھی روانہ کیے جائیں گے۔