سنگین مقدمات کا ملزم ارشد لنگڑا گرفتار

January 17, 2020

ریس کورس پو لیس نے 50 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ مجرم ارشد لنگڑا کو گرفتار کرکے کلاشنکوف اور دھماکاخیز مواد برآمد کر لیا ہے۔

ریس کورس پو لیس کے مطابق ارشد لنگڑا کے خلاف تھانہ ریس کورس میں چوری کا مقدمہ درج ہے، ملزم ارشد لنگڑا راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع میں 2 قتل، 6 اقدام قتل، دہشت گردی، دھوکہ دہی، اسلحہ، منشیات، 9 ڈکیتی، چوری جیسے سنگین مقدمات میں چالان ہوچکا ہے۔

ملزم کے خلاف کارروائی ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او تھانہ ریس کورس نے کی۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے کہا ہے کہ قانون سے طاقتور کوئی نہیں، جرائم پیشہ افراد کو قانون کی طاقت سے روکیں گے۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی قائم کر کے معاشرے کو پرامن اور محفوظ بنانا ہے۔