سول اسپتال مٹھی کا میت کے لیئے ایمبولینس دینے سے انکار

January 18, 2020

مٹھی (نامہ نگار)سول اسپتال مٹھی میں ا نتقال کر نے والےعبداللہ کی میت کو گاؤں منتقل کرنے کے لیئے ورثاء نے ایم ایس ڈاکٹر منیر وسطڑو سے ایمبولینس مانگی۔ جس پر ایم ایس نے منع کر دیا۔ جس پر ورثاء نے سماجی رھنماؤں نظام راجڑ سوروبھیل کی قیادت میں اسپتال کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرکے اسپتال انتظامیہ کیخلاف نعرہ لگا ئے ۔ دوسر ی جانب ایس ایس پی تھرپارکر نےپولیس کی ایمبولینس دے کر میت کو گاؤں منتقل کیا۔