بلوچی اسٹریٹ میں شارٹ سرکٹ آگ سے جھلس کر ایک شخص زخمی

January 18, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلو چی اسٹریٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث کمرے میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطا بق بلوچی اسٹریٹ میں رہائش پذیر حاجی انیس الرحمٰن اپنے کمرے میں تھا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر زخمی ہو گیا۔ا طلاع ملنے پر پولیس اور فائر برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔