صنعتوں کو ٹیکنالوجی کے حامل نوجوانوں کی ضرورت ہے،میجرجنرل محمداصغر

January 19, 2020

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)ڈائریکٹرجنرل فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ میجرجنرل محمداصغر نے کہا ہے کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا ہے اور عصر حاضر میں ٹیکنیکل تعلیم بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ صنعتوں میں بھی ٹیکنالوجی کے حامل نوجوانوں کی بہت ضرورت ہے۔ اس ضمن میں ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام تعلیمی ادارے ٹیکنیکل تعلیم کی فراہمی میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ مطلوبہ معیار تعلیم کی فراہمی اور مہارت فراہمی میں سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف جی پبلک سکول نمبر 2بوائز طارق آباد راولپنڈی میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کلاسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر ایف جی ای آئی چکلالہ ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل سعادت اللہ، لیفٹیننٹ کرنل آغاجاوید اکبرخان، پرنسپل محمد افضل طاہر، پرنسپل ارشاد خان،سمیت اساتذہ، طلباء اوردیگر شریک تھے ۔ ایف جی پبلک سکول نمبر 2 بوائز چکلالہ راولپنڈی میں 10 سال بعد دوبارہ ٹیکنیکل تعلیم شروع کی جارہی ہے۔