توبہ کاکڑی ودیگر علاقوں سے برف ہٹائی جائے‘ جمعیت نظریاتی

January 19, 2020

کوئٹہ( آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی مولانا محمدانور قاری عبدالسلام کاکڑ مولانامحمدنبی اورمولاناعبدالغفارنے کہا ہےکہ توبہ کاکڑی، کرتو ‘ برشورسمیت دیگر راستوں سے برف کوہٹایاجائے ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود تین فٹ سے زیادہ برف پڑی ہوئی ہے جس سے راستے بند ہیں عوام خصوصاً مریضوں کومشکلات کاسامنا ہے جنہیں ہسپتال لانے کیلئے اہل علاقہ اپنی مددآپ کے تحت راستے کھول رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے امدادی سامان حقیقی متاثرین میں منصفانہ طریقے سے تقسیم یقینی بنائے درایں اثناء مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی کے مطابق جمعیت نظریاتی بلوچستان کےامیرمولاناعبدالقادرلونی نےصوبے بھر کے عہدیداروں کوہدایت کی ہے کہ وہ راستوں میں محصور مسافروں سے ہرممکن تعاون یقینی بنائیں ۔