ولی خان بابر کے قاتل کو اعتراف جرم کے باوجود چھوڑاگیا‘پشتون ایس ایف

January 19, 2020

کوئٹہ ( آئی این پی )پشتون سٹوڈنٹس فیدریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں پی ایس ایف سندھ کے سابق سیکرٹری اطلاعات شہید صحافت ولی خان بابر کی9ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ولی خان کوپس پردہ طاقتوں کی سرپرستی میں انتہاپسند تنظیم کے کارندوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا قاتل گرفتار اور اعتراف جرم کے باوجود چھوڑ دئیے گئے درایں اثنا پشتون ایس ایف کےپشتون ایس ایف کی آرگنائزنگ / الیکشن کمیٹی کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل نے کہا ہے کہ تنظیم طلباء کے مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی سائنس کالج کوئٹہ کا کئی سال سے بند ہاسٹل کھولا جائے بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق جامعہ بلوچستان کے ہاسٹل کو فورسز کے اہلکاروں سے فی الفور خالی کرایاجائے۔