سندھ میں آٹا بحران کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، پی ٹی آئی

January 20, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

سندھ میں آٹا بحران کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، پی ٹی آئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و سندھاسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی کےرہنما اشرف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان، حنید لاکھانی، ایم این اے آفتاب جہانگیر، ایم این اے کیپٹن جمیل احمد،اوردیگر رہنماؤں نے اتوار کو انصاف ہاوس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آٹے کے بحران کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرایا جارہا ہے جبکہ آٹا بحران کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے،فیڈرل گورنمنٹ کے پاسکو کے گودام سے چار لاکھ ٹن گندم سندھ حکومت کو دی گئی لیکن ایک لاکھ ٹن اٹھائی گئی باقی نہیں اٹھائی پاسکو کے گودام لاہور یا کے پی کے میں نہیں سارے سندھ میں موجود ہیں،افغانستان کو گندم دینا نواز شریف کے دئور میں شروع ہوا تھا خاقان عباسی نے کروایا تھا،فلور ملز اور دیگر کو گندم دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،لیکن پاسکو کے گودام سے انہوں نے 3 لاکھ ٹن گندم نہیں اٹھائی اور اب وفاقی حکومت نے 10 ہزار ٹن این ایل سی کے ذریعے کراچی حیدرآباد بھیجنا شروع کردی ہے، ایک ملین ٹن گندم اس وقت سندھ میں موجود ہے،آٹے کئی قلت میں سندھ حکومت کا فوڈ ڈیپارٹمنٹ ملوث ہے ،سندھ حکومت کو چونتیس روپے کلو آٹا دیا گیا،80 روپے کلو کیوں بک رہا ہے،آج پی پی کے لوگوں کے پاس فلور ملز ہیں ان کے ایم این ایز ملوث ہیں،نیب نوٹس لے کہ لاکھوں ٹن گندم کہاں گئی سندھ حکومت عوام کی جانوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔