دو موٹر سائیکل لفٹرز سمیت 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات بر آمد

January 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں میں خاتون ملزمہ سمیت10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے مبینہ خاتون منشیات فروش شیرین گل عرف موتی کو گرفتار کر کے اسکےقبضے سے 1100گرام چرس اور10گرام ہیروئن برآمد کر لی،پولیس کے مطابق ملزمہ سے تفتیش جاری ہے،نیو ٹاؤن پولیس نے دو مفرور ملزمان عبدالوہاب اور سہراب کو گرفتار کر لیا،پی آئی بی کالونی پولیس نے منشیات فروش راوے کو گرفتار کر کے اسکےقبضے سے 1050گرام چرس برآمد کر لی،دوسری کارروائی میں پی آئی بی پولیس نے اسٹریٹ کرمنل شہزاد عرف سنی کو گرفتار کر کے تیس بور پستول برآمد کر لیا،بریگیڈ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل شاہ میر کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اورتیس بور پستول برآمد کر لیا،قائد آباد پولیس نے دو موٹر سائیکل لفٹرز یوسف اور دلدار کو گرفتار کر کے انکی نشاندہی پر اسٹار گراؤنڈ کے قریب کمپاؤنڈ سے عوامی کالونی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل سمیت 5 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں،گذری پولیس نے ڈیفنس کمرشل اسٹریٹ 9سے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزمان نجی ریسٹورنٹ کے ڈیلیوری بوائے سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے،ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔