ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر مستعفی

January 20, 2020

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق شدہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، ان کی جگہ توقیر مہاجر کو نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے، ایس ایم سبطین نے پی او اے کے حالیہ انتخابات میں بھی کوئی عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔