باغ کورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2؍افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

January 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)باغ کورنگی کے قریب گذشتہ روزٹریفک حادثہ میں مرد اور خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا، حادثہ کاسبب بننے والی گاڑی راحیلہ نامی خاتون کے نام پر ہے،پولیس نے بتایا کہ خاتون کا مستقل پتہ کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون کا ہے، گاڑی چلانے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا جسکی تلاش جاری ہے، ہلاک افراد کی شناخت 45سالہ جوزف مسیح اور 55 سالہ فروزہ مسیح کے نام سے ہوئی تھی جبکہ حادثے میں صفیہ مسیح اور رابن مسیح زخمی ہوئے تھے، پولیس نے بتایا کہ لواحقین نے مقدمہ کے اندراج کے لیے تاحال رابطہ نہیں کیا ہے اگر لواحقین نے رابطہ نہ کیا تو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، واقعہ میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔