ورلڈ کرائم انڈیکس، وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری

January 20, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری ،ورلڈ کرائم انڈیکس کی جانب سے نئی جاری ریٹنگ میں اسلام آباد 69 درجے بہتری کے بعد 301 پر پہنچ گیا۔جاری شدہ فہرست کے مطابق اسلام آباد میں کرائم انڈیکس کم ہو کر 28.63 پوائنٹس سطح پر پہنچ گیا،گزشہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 232 نمبر پر موجود تھا،گزشتہ سال وفاقی دارلحکومت میں کرائم کی شرح 32.88 فیصد تھی،اسلام آباد نے کرائم شرح میں سڈنی, برلن, ماسکو, لندن, پیرس اور شنگھائی کو بھی مات دے دی۔ اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں 4 فیصد کمی پر وفاقی دارلحکومت دْنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیارپورٹ بین الاقوامی ادارےنمبیو کی جانب سے جاری کی گئی،رپورٹ دْنیا بھر کے 374 شہروں میں سروے کے بعد جاری کی گئی ۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات کے مطابق سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں ، اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت دن بدن کرائم میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ آئی جی اسلام آباد ورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔