آئی جی کے معاملے پر سندھ اور وفاق میں اتفاق نہیں ہوسکا

January 20, 2020

کراچی (حیدر نقوی ) وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان آئی جی سندھ کا معاملہ ابھی تک لٹکا ہوا ہے اور کسی بھی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

اطلاعات کے مطابق آئی جی کلیم امام سندھ حکومت کے فیصلے کیخلاف آج سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں اور بہت ممکن ہے کہ حکم امتناعی حاصل کرلیں گوکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پیر تک معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری طرف سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلی ہونے جارہی ہے اور وزیر اطلاعات سعید غنی کو تبدیل کرکے تعلیم کی وزارت اور ناصر شاہ کو وزارت اطلاعات دی جارہی ہے۔

ناصر شاہ گزشتہ دور میں بھی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔