آئی جی سندھ کا معاملہ: وفاق کی ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی

January 20, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

آئی جی سندھ کا معاملہ: وفاق کی ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سندھ کلیم امام کے تبادلے کے سندھ کابینہ کے فیصلے پر وفاق نے ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی اپنالی۔

ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق نئے آئی جی سندھ کے نام کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا معاملہ لٹک گیا، تازہ صورتحال پر وزیرِ اعظم آفس میں مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حتمی فیصلہ ہونے تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی پر وفاق و سندھ میں کوئی اختلاف نہیں۔

نئے آئی جی سندھ کا نام قواعد و ضوابط پر پورا اُترنا شرط ہے، رولز کے مطابق سندھ حکومت ایڈیشنل آئی جی کو آئی جی نہیں لگا سکتی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت صرف قواعد و ضوابط کے مطابق آئی جی سندھ کا تبادلہ چاہتی ہے، وفاق اور سندھ میں اس معاملے پر کوئی اختلاف نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آئی جی سندھ کیلئے امیر احمد شیخ کا نام سرفہرست

وفاق نے ڈاکٹر امیر شیخ، غلام نبی میمن، آفتاب پٹھان کے نام دیے ہیں، ڈاکٹر امیر شیخ کا نام آئی جی سندھ کے لیے اتفاق رائے کے قریب ہے۔

ڈاکٹر امیر شیخ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی رہ چکے ہیں۔