• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حتمی فیصلہ ہونے تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

حتمی فیصلہ ہونے تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن



اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق سندھ حکومت کے خط کا جواب دے دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ درخواست پرغور کررہے ہیں جب تک فیصلہ نہیں ہوجاتا کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے ۔

ذرائع کےمطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہےکہ جب تک فیصلہ نہیں ہوجاتا کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے ، سندھ حکومت کلیم امام کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک قائم مقام آئی جی نہیں لگا سکتی ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جواب میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب آج کراچی میں آئی جی سندھ کلیم امام کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ اسٹریٹ کرائمز میں مجموعی طور پر 7 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

آئی جی نے کہا کہ لوگ بلاکسی خوف کے تھانوں سے رجوع کررہے ہیں، ایف آئی آر اندارج کا مقصد جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانا ہے، پاکستان کے آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں، قانون پر عمل داری ہمارےفرائض کا تقاضہ ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھرمیں دنیا بھر سے غیر ملکی مندوبین اور سیاح آرہے ہیں، کراچی کے حالات مزید بہترکریں گے،جبکہ مزید جو ایشوز اور چیلنجز ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔


تازہ ترین