سراج الحق کی شیخ رشید پر شاعرانہ انداز میں تنقید

January 20, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

سراج الحق کی شیخ رشید پر شاعرانہ انداز میں تنقید

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پر شاعرانہ انداز میں تنقید کردی۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سراج الحق نے شیخ رشید پر تنقید کے لیے شاعر ساحر لدھیانوی کے شہرہ آفاق شعر ’ایک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر، ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق‘ میں ترمیم کی۔

انہوں نےشیخ رشید کے نومبر، دسمبر میں زیادہ روٹیاں کھانے کے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ:

ایک وزیر نے وزارت کا سہارا لے کر

عوام کی غربت کا اڑایا ہے مذاق

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک وزیر کہتے ہیں نومبر دسمبر میں لوگ روٹی زیادہ کھاتے ہیں، کیا نومبر، دسمبر پہلی بار آیا ہے؟ یہ دونوں ماہ تو ہرسال آتے ہیں، پہلے تو کبھی آٹے کا بحران نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل دیر بالا میں آٹے کی قطار میں کھڑا ایک بوڑھا شخص آٹا تو گھر نہ لے جاسکا لیکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ لنگر خانے مسائل کا حل نہیں، چاہتے ہیں کہ حکومت کارخانے لگائے۔