آسٹریلین ٹینس:جوکووچ، فیڈرر،بارٹی، اوساکا اورسرینا کامیاب

January 21, 2020

میلبورن (جنگ نیوز) سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ایونٹ آسٹریلین اوپن کا آغاز ہوگیا۔ دفاعی چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے پہلے رائونڈ میں جرمن حریف یان لینارڈ اسٹرف کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ سوئس اسٹار راجر فیڈررامریکا کے اسٹیو جانسن کو کسی خاص دقت کے بغیر اسٹریٹ سیٹس میں زیر کرلیا۔ خواتین میں عالمی نمبر ایک میزبان ملک آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی کو ابتدائی رائونڈ عبور کر نے کیلئے سخت محنت کرنا پڑی، انہوں نے یوکرین کی لیزیا سورنکو کو ایک سیٹ گنوانے کے بعد مات دی۔ تیسری سیڈ جاپان کی ناومی اوساکا نے وینس ولیمز کو فارغ کیا جبکہ سرینا ولیمز نے روس کی انستاسیا پوٹوپوا کا چیلنج آسانی سے رفع کرکے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔امریکا کی سلوئن اسٹیفنز کو چینی اسٹار شوائی ژینگ نے ہرایا۔ آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر امریکی پلیئرکیٹی میک نیلی سے شکست کھاکر باہر ہوگئیں۔ پیٹرا کوویٹوا نے ہم وطن سیناکوا کو مات دی۔