ضلع خیبر میں جرگہ سسٹم بحال 50جرگہ اراکین نے حلف لے لیا

January 21, 2020

جمرود(نمائندہ جنگ )ضلع خیبر میں حکومت نے جرگہ سسٹم کو دوبارہ بحال کر دیا ۔ اس سلسلے میں تحصیل جمرود میں اسسٹنٹ کمشنر جواد علی نے 50 جرگہ اراکین سے تحصیل کے جرگہ ہال میں حلف لے لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد علی نے کہا کہ جرگہ پختون قوم کا ایک بہترین اثاثہ ہے جس کے زرئع بڑے بڑے تنازعے حل کئے جاتے ہیں ، مشران بلا امتیاز جرگہ کریں۔