بھارت: اتر کھنڈ میں ریلوے کے سائن بورڈ اردو کے بجائے سنسکرت میں لکھے جائیں گے

January 21, 2020

کراچی (جنگ نیوز)اتر کھنڈ میں تمام ریلوے اسٹیشنوں پر سائن بورڈ اردو کے بجائے سنسکرت میں لکھے جائیں گے یہ اقدام ریلوے کے قانون کےمطابق ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پلیٹ فارم سائن بورڈز پر ریلوے اسٹیشن کا نام ہندی اور انگریزی کے بعد ریاست کی دوسری سرکاری زبان میں لکھا جانا چاہئےاتر کھنڈ میں پلیٹ فارم سائن بورڈز پر اردو میں لکھے جانے والے ریلوے اسٹیشنوں کے نام اب سنسکرت میں لکھے جائیں گے۔