چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا پہلا دورہ

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا پہلا دورہ

جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا پہلا دورہ کیا۔

جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔ بعد ازاں ملاقات میں دونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔

ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران پاک فضائیہ کے ہوا بازوں کی جرأت و بہادری کی تعریف کی۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے افسران اور ائیرمین کے جذبے کو سراہا اور پاک فضائیہ کی جنگی استعداد اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، سی جے سی ایس سی جنرل ندیم رضاکا استقبال کرتے ہوئے۔

قبل ازیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ائیرہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا

اس کے بعد انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔