بھارت: سیلفی کے چکر میں موبائل فون چِھن گیا

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت: سیلفی لینے کے چکر میں موبائل فون چھن گیا

سیلفی کا بخار جب سر چڑھ کر بولنے لگے تو کبھی ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوجاتے ہیں۔

بھارتی شہر جالندھر میں دو لڑکیاں سڑک پر کھڑے ہوکر سلیفی لینے میں مصروف تھیں کہ ایک موٹر سائیکل سوار ان کا موبائل لے اڑا۔

اس اچانک افتاد پر نہ صرف لڑکیاں گھبرا گئیں بلکہ وہاں موجود لوگوں نے بھی موٹر سائیکل سوار کو پکڑنے کے لیے دوڑ لگا دی۔

اس پر تو اب یہی کہا جاسکتا ہے کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں!!