ووسٹر کے عوام نے IWSچیرٹی سے ہمیشہ تعاون کیا،مقررین

یورپ سے
January 22, 2020

ووسٹر(پ ر) ووسٹر کے عوام نے IWSچیرٹی سے ہمیشہ دل کھول تعاون کیا ،تنظیم نے خدمت خلق کے سفر کاآغاز اسی ٹائون سے کیا تھا، 23سال کے عرصہ میں مواڑاہ اور کنیلی میں شعبہ تعلیم ،صحت اور ویلفیئر میں بڑی خدمات سرانجام دی گئی ہیں ،مشن کی تکمیل میں ووسٹر کے لوگوں نے کلیدی کردار اداکیا ،امید ہے آئندہ بھی مایوس نہیں کریں گے ، ان خیالات کا اظہار مقررین نے ووسٹر میں منعقدہ IWSچیئرٹی کے 23ویں یوم تاسیس کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ووسٹر کے سابق میئر عبدالجبار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ کاخود وزٹ کیا ہے ،خوشی ہے کہ میرے ٹائون سے ایسے بہترین پروجیکٹ کی سپورٹ کی جارہی ہے ،ویلفیئرہسپتال میں مریضوں کو تسلی بخش سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،ووسٹر کے لوگ چیئریٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھے ،اس موقع پر IWSچیئریٹی کی 23rdسالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔یارکشائر کی نئی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ محمد ضبورچیف آرگنائزر ،محمد ابرار صدر ،افتخاراحمد سیکرٹری جنرل ،واجد حسین جوائنٹ جنرل سیکرٹری ،محمد منشاء سیکرٹری نشرواشاعت کے عہدہ پر خدمات سرانجام دیں گے ،تقریب میں بڑی تعدادمیں خواتین و حضرات نے شرکت کی ،چیئرمین تنظیم مولانا محمد احمد ،وائس چیئرمین حاجی غلام رسول ،سابق میئر ووسٹر عبدالجبار ،صدر تنظیم حاجی جاوید اقبال ،سماجی ورکرمولانا فیاض ،افتخاراحمد اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا جبکہ نمبردار نزاکت نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے ،لالہ قدیر حسین اور چودھری طارق نے کلام پیش کیا ۔