اسرائیلی فوج نے 3 فلسطینی نوجوان شہید کردیے

January 22, 2020

مقبوضہ بیت المقدس ( اے ایف پی) اسرائیلی فوجیوں نے 3 فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تینوں فلسطینی نوجوان غزہ کی سرحد پار کرکے اسرائیل میں داخل ہوئےاور انہوں نے دھماکا خیز مواد پھینکا جنہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا ۔