فرانس، جرمنی کا پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزی نرم کرنے کا فیصلہ

January 22, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

فرانس، جرمنی کا پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزی نرم کرنے کا فیصلہ

فرانس اور جرمنی نے پاکستان کےلیے اپنی ٹریول ایڈوائزی نرم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس بات کا اعلان جرمنی اور فرانس کے سفیروں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو میں کیا ۔

دونوں ممالک سفیروں نے کہاکہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف )کے معیار پر پورا اترنے کے لیے مثبت پیشرفت کی۔

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے میں امریکا اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ہمیں امید ہے امریکا ایسا کرے گا۔