ناروے کے پالیسی ساز ادارے میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوگی

January 23, 2020

اوسلو (ناصر اکبر) ناروے کے بین الاقوامی پالیسی بنانے والا سب سے معتبر اور با اثر ریسرچ ادارہ (Peace Research Institute Oslo)میں پہلی بار کشمیر ایشو کو زیر بحث لایا جا رہا ہے ۔ پریس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اوسلو میں کشمیر ایشو پر بات کرنا انڈین لابی کیلئے سب سے بڑا دھچکا ہے ۔یہ وہ ادارہ ہے جو نارویجن سیاست اور حکومت کی بین الاقوامی پالیسیوں میں فیصلہ کن حیثیت کا حامل ہے۔ اس خصوصی سیمینار میں پاکستان سے سینیٹر مشاہد حسین ،ماریہ سلطان اور کے علاوہ نارویجن سیاستدان خالد محمود کشمیر ایشو پرخصوصی خطاب کریں گے ۔اس ادارہ میں پہلی بار کشمیر کو زیر بحث لایا جانا سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان کی انتھک محنت اورخاموش سفارتکاری کی کامیابی ہے۔بھارت اتنے بڑے پلیٹ فارم پر کشمیر ایشو کے زیر بحث آنے سے پریشان ہے اور وہ اس کو اپنی سفارتی ناکامی تصور کررہا ہے ۔کشمیر تنازع میں جنوبی ایشیا پر اثرات سے متعلق سیمینار 23جنوری کو پی آر آئی او میں منعقد کیا جارہا ہے۔