فرانس کا 14 جوہری ری ایکٹر بند کرنے کا فیصلہ

January 23, 2020

پیرس(اے پی پی)فرانس شفاف توانائی کی طرف منتقل ہونے کے ایک منصوبے کے تحت 2035 تک 14 جوہری ری ایکٹر بند کر دے گا۔فرانس کی حکومت کے پبلک کنسلٹیشن ڈوکومنٹ کے حوالے سے روئیٹرز نے بتایا ہے کہ فرانس کی حکومت منصوبے کے تحت رواں سال سے فسنہیم میں دو جوہری ری ایکٹروں کو بند کرنے کا عمل شروع کر رہی ہے جبکہ 2025 اور 2026میں دو اور ایٹمی ری ایکٹر بند کر دیئے جائیں گے۔