سابق شوہر کاخاتون پرتشدد، شہری سے رقم بٹورنے والا جعلی پیر گرفتار

January 23, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تھانہ بی زیڈپولیس کو چوک کمہارانوالہ کی رہائشی خاتون زرینہ بی بی نے آگاہ کیا کہ میری شادی بارہ سال قبل اسحاق کے ساتھ ہوئی۔ گھریلو ناچاقی پر علیحدگی اختیار کرکے اپنے چچا کے پاس مقیم تھی۔ گزشتہ روز ملزم اسحاق ، نواز ، تسلیم ، مشتاق ، فوزیہ بی بی نے گھر میں داخل ہوکر میرے بچے حیدر اور عالیہ کو اغوا کرلیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ولیس سٹی جلالپو ر نے دم کرکے شہری یونس سے رقم بٹورنے والے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔یونس نے درخواست دی کہ صادق نے اس سے دم کرنے کے بہانے 4 ہزار روپے ہتھیا لئے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیر صادق کو گرفتار کر لیا ۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔سٹی جلالپور پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اسلام پور کالونی میں بدکاری کےاڈے پر ریڈ کرکے ملزم فیض مائی ، گلناز ، فرزانہ ، محمد اختر،جبکہ اسی تھانہ کی حدود سے پولیس نے کوثر مائی کے اڈے پر چھاپہ مارکر ملزم کوثر مائی ، نسیم مائی ، شادو اور محمد آصف کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ گلگشت پولیس نےسہوڑہ چوک کے قریب شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں ایک شخص عدنان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا جس سے شراب بھی برآمد کر لی گئی ۔مخدوم رشیدپولیس نےکوٹ ربنواز میں جوا کھیلنے کے الزام میں 13افراد طارق ، عارف وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے داؤ پر لگی رقم 17420برآمد کرلی ۔ پولیس نے پتنگیں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے کے الزام میں 6 افراد فضل مڈل،محمد اشفاق ، محمد عامر ،عرفان،عمران اور عثمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا جن سے آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا ۔صدر جلالپور پولیس کو موضع بیٹ کھینچ کی رہائشی خاتون مسرت نوید نے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز میں اپنے گھر موجود تھی کہ ملزم شریف حسین اور غلام عباس گھر میں داخل ہوکر مجھے بالو سے پکڑ کر گھسیٹا اور زدو کوب کیا ، جبکہ زکریاٹاون کے رہائشی علی آفتاب نے بی زیڈ پولیس کو بتایا کہ میرے موبائل پر نامعلوم نمبر سے کال آئی جس نے قتل کی دھمکیاں دی ،جبکہ پتا جوئی پر معلوم ہوا کہ ملزم اعظم نےمیرے کسی رشتے دار کی ایما پر مجھے کال کی ہےجس پر پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں ملزم محمد یوسف ، فاطمہ بی بی ، محمد عاطف ، محمد ریحان ، سعید ، نسیم بی بی کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے شراب اور چرس برآمد ہوئی ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم محمد شیراز ، مرید ارشد ، فیصل کو قابو کیا جبکہ غیر قانونی گیس ریفلنگ اور کھلے عام پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کے الزام میں ملزم محمد علی ، محمد عمران ،رانا شاہد ، انوار احمد ، زبیر احمد ، محمد عارف ، شاہد ، عبدالمالک ، محمد اعجاز ، عامر ، حسن ، طارق ، اشرف ، محمد علی ، محمد فیاض اور علی حسن کو حراست میں لیا جو غیر قانونی گیس ریفلنگ اور ڈیزل فروخت کرنے میں مصروف عمل تھے۔