وزیر اعظم نے ڈیووس میں کشمیر کا سفیر ہونے کا حق ادا کیا، فیاض چوہان

January 23, 2020

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیووس میں کشمیر کا سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔

لاہورسے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر وزیر اعظم کی سفارت کاری پوری دنیا کو متوجہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دنیا کو بتادیا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے، اب وہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے:وزیراعظم عمران خان کاڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب

فیاضچوہان نے بتایا کہ نئے پاکستان کی پہچان سیاحت کے مواقع اور سرمایہ کاری کا سازگار ماحول ہے۔