کرپشن کیخلاف جہاد آسان نہیں، بدعنوانوں کو شکست دینگے، فردوس عاشق

January 24, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

کرپشن کیخلاف جہاد آسان نہیں، بدعنوانوںکو شکست دینگے، فردوس عاشق

کوئٹہ (ایجنسیاں)معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جہاد آسان نہیں۔

72سال سے ملک کی جڑوں میں گھسے کرپشن کے گند کو صاف کرنے کے لئے 15مہینے نا کافی ہیں ہم کرپشن زدہ نظام اور کرپشن سے فائدہ حاصل کرنے والوں کو شکست دیں گے‘موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی واحد حکومت ہے جس کا اب تک کرپشن سے جڑا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج پاکستان کی قیادت کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے دنیا کی قیادت پاکستان کے وزیراعظم سے ملنے کی خواہا ں ہے۔

بلوچستان کو پاکستان کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا عمران خان کا وژن ہے۔