ختم نبوت پر یقین کامل کے بغیر ایمان مکمل نہیں:مقررین

January 24, 2020

ملتان(پ ر) درگاہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم زوہیب گیلانی، جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی، ایپکا کے مرکزی رہنما مختیار راٹھور، سوشل ترقیاتی گروپ ملتان کے چیئرمین و سربراہ ملک برادری ملک محمد یوسف نے کہا ہے کہ حضورؐ سے سچی محبت ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے ختم نبوت پر یقین کامل کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ مجلس شہریان کے زیر اہتمام اخبارفروش یونین ملتان کے اشتراک سے تحریک تحفظ ناموس رسالت کے عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں متحدہ مجلس شہریان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمد ظفرقریشی کی جانب سے تحریک تحفظ ناموس رسالت کے عہدیداران سجاد چاون، صاحبزادہ معصوم میاں،ذوالفقارسدھو، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، ایوب مغل، ظفر پنیاں، صاحبزادہ معصوم میاں حامد، حسن سدھو، عظیم الحق پیرزادہ سمیت اخبارفروش یونین ملتان کے رہنمائوں سرپرست اعلیٰ شیخ صلاح الدین ، ممبر فیڈریشن پاکستان ملک عرفان اتیرا، صدر ملک نواز اتیرا، جنرل سیکرٹری ملک احمد مختار، ڈاکٹر عمران یوسف کی دستاربندی، زوہیب گیلانی، علامہ فاروق خان سعیدی، مختیار احمد راٹھور نے کی سجاد چاون، ذوالفقار سدھو، عظیم الحق پیرزادہ، حافظ اللہ ڈتہ کاشف بوسن، صاحبزادہ معصوم میاں حامد، ایوب مغل، حسن سدھو نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اخبارفروش یونین کے رہنمائوں سرپرست اعلیٰ شیخ صلاح الدین، ممبرفیڈریشن ملک عرفان اتیرا، صدر اخبارفروش ملک نوازاتیرا،جنرل سیکرٹری ملک احمد مختار نے کہا کہ قوانین رسالت کے واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے، ملک محمد ملک محمد یوسف ملک محمد عمران یوسف حافظ ظفر قریشی نے بھی خطاب کیا۔