طلبا کو منشیات سپلائی کے 5ملزموں سمیت متعدد گرفتار

January 24, 2020

املتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات سپلائی کے 5ملزموں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کےالزام میں 12 ملزمان شمیر ، اقبال، محمد فاروق ، کامران ، یونس ، وقاص ، انیل ، اختر شہزاد ، محمد شہباز ، حارث علی ، محمد عمران ، ماجد حسین کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضے سے شراب اور چرس برآمد کر لی،ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کے الزام میں 10ملزمان ساجد ، محمد عمر ،عمیر ، خالق حسین ، عامر ، محمد شہزاد ، اقبال حسین، محمد سلیم ، محمد مکی ، محمد علی ، جبکہ پتنگیں فروخت کرنے کے الزام میں 8ملزمان حسین ، ساجد ، محمد برکت ، اسماعیل ، عمران ،محمد علی ، شاہد اور تصدق حسین کو گرفتار کرلیا، جبکہ جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن، 580 گرام افیون، 46 بوتل ولائتی اور 300 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی ،گرفتار ملزمان میں منظور خان، ناظم عرف پپو سیال، رابعہ، سمرین اور شیخ طاہر شامل ہیں،ملزمان نے یونیورسٹی اور کالجز کے طلباکو منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے،اس کارروائی سے منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک توڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، علاوہ ازیں سرچ آپریشن کے دوران ایک غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم اکرم کو گرفتار کر کے 40 آتشی انار، 35 حوائیاں، 5 راڈ، 55 چڑ چڑ اور 20 چاکلیٹ بم کے ڈبے برآمد کرلئے،جوے کے اڈوں سے10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جلیل آباد پولیس نے چھاپہ مار کر امتیاز ، رام شنکر ، امر لال ، حبیب ، جمشید ، یونس اور راشد کو گرفتار کر لیا ،کوتوالی پولیس نے جوئے کی پرچیاں فروخت کرنے کے الزام میں جمشید ، عمردراز اور عدنان کو گرفتار کرلیا۔