امریکا، کرونا وائرس کے ایک اور مشتبہ کیس کی تحقیقات

January 24, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا، کرونا وائرس کے ایک اور مشتبہ کیس کی تحقیقات

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے حوالے سے امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک اور مشتبہ کیس کی تحقیقات کی جاری ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مریض کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں، مریض چین کے صوبے ووہان سے ہیوسٹن پہنچا ہے۔

اس سے قبل امریکا میں ایک شخص میںکرونا وائرس کا کیس رپورٹ ہوا تھا، وہ مریض بھی چین سے اسی ماہ واپس امریکا آیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی شہر ووہان میں کرونا وائرس سے 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ متعدد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

سارس سے ملتے جلتے وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے کیوں کہ 2002 اور 2003 میں چین اور ہانگ کانگ میں سارس وائرس سے 650 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔