حسن مرتضیٰ کی بھوک ہڑتال، رات اسمبلی کی سیڑھیوں پر گزاری

January 24, 2020

لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے رات پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر گزاری۔

پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے حسن مرتضی ٰ کا کہنا ہے کہ نااہل اور نالائق حکمرانوں کی وجہ سے عوام ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو نہ آٹا مل رہا ہے اور نہ کوئی ریلیف ، حکمرانوں کا ضمیر جگانے کےلیے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما حسن مرتضی نے مہنگائی کے خلاف ہڑتال رات کو شروع کی تھی۔