کارکنوں نے محنت کرکے ہرنائی جلسہ کامیاب بنایا‘پشتون ایس ایف

January 25, 2020

کوئٹہ ( آئی این پی )پشتون ایس ایف کے بیان میں باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسیوں کی مناسبت سے ہرنائی میں کامیاب جلسے پر اے این پی کے صوبائی اورضلعی تنظیم کومبارکباددیتے ہوئے کہاگیاہے کہ جنرل سیکرٹری مابت کاکا، ہرنائی کے ضلعی صدر ولی داد میانی،ملک کامران ترین، تحصیل ہرنائی صدر یوسف شاہ، تحصیل شاہرگ صدر ملک زمان، پشتون ایس ایف ڈگری کالج ہرنائی آرگنائزر ملک نجیب اور تمام کارکنوں کی محنت قابل تحسین ہے جنہوںنے دن رات محنت کرکے جلسےکوکامیاب بنایا جلسے میں صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین عالمگیر مندوخیل، مزمل خان کاکڑ ‘ معصوم خان میرزئی کی قیادت میںپی ایس ایف کے کارکنوںنے بڑی تعدادمیں شرکت کی درایں اثناء بیان میں کہاگیا ہے کہ تنظیم اپنے نظریات اور پروگرام پرعملدرآمد کیلئے ڈٹ کرکام کررہی ہے باچاخان کی تعلیمات اور ولی خان کا رویہ اپناتے ہوئے مادروطن سے ناخواندگی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔