فلوریڈا ،جہاز اتارتے وقت پائلٹ نابینا ہوگیا

January 25, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ساراسوتو بریڈنٹن انٹرنینشل ایئرپورٹ پر جہاز اتارنے کے دوران پائلٹ لیزر لائٹ کی روشنی آنکھوں میں پڑنے سے کچھ دیر کے لیے نابینا ہوگیا۔

فلوریڈا میں واقع ساراسوتو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک شخص نے جہاز پر لیزر لائٹ ماری، جو سیدھی پائلٹ کی آنکھوں پر پڑی اور پھر اُس کی روشنی تھوڑی دیر کے لیے چلی گئی۔

پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے جہاز باحفاظت زمین پر اتار لیا ۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کا سرچ آپریشن کیا اور فوٹیج کی مدد سے لیزر لائٹ مارنے والے شخص کو حراست میں لیا۔

ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ اس سے پہلے چار بار جہازوں پر لیزر لائٹ مارچکا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے۔