قطر اور سری لنکا کا پاکستان میں نئے سفیر تعینات کرنیکا فیصلہ

January 26, 2020

اسلام آباد(صالح ظافر) قطر اور سری لنکا نے پاکستان میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ قطر کی حکومت نے سقر بن مبارک المنصوری کی جگہ نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوآئندہ ماہ کے آخر تک اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ دریں اثناء سری لنکا نے نورالدین محمد شاہد کی جگہ سابق نیول چیف ایڈمرل رویندر وجے کونارتنے کو نیا ہائی کمشنر نامزد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سری لنکا کے نئے ہائی کمشنر کی تقرری کا حکم نامہ جاری کیا جاچکا ہے۔