آرمی چیف کی ترکی کو امدادی ٹیمیں بھیجنے کی پیشکش

January 26, 2020

راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ترکی کو امدادی ٹیمیں بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے میں قیمتی جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا پاک فوج کا دستہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیارہے،اسپیشل ریسکیو اور ریلیف ٹیموں سمیت فیلڈ میڈیکل پوری طرح تیار ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں ترک قیادت اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ ترکی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا ہے،عمارتیں گرنے سے اٹھارہ افراد جاں بحق جبکہ پانچ سو سے زائد زخمی ہوگئے ۔