حکمرانوں نے ملکی ساکھ کو زمین بوس کردیا ہے، ن لیگ

January 26, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے اپنی نالائقیوں کی وجہ سے ملکی ساکھ کو زمین بوس کردیا ہے حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا اس کا فیصلہ عوامی سطح پر ہو چکا ہے اور حکمرانوں کا جانا ٹھیر گیا ہے، عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا سوا سال میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی،سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ، میاں سلیم،جاوید اقبال، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی۔