اسرائیلی شہریوں کو سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت

January 26, 2020

اسرائیل نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کا سفر کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دورے کی اجازت دینے کااعلان اسرائیلی وزارت داخلہ نے کیا۔

امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر داخلہ نے اجازت نامے پر دستخط کردیے ہیں۔ اسرائیلی شہری سعودی عرب کا کاروباری اور مذہبی جگہوں کا دورہ بھی کرسکیں گے۔